Sunday, April 28, 2024

‏راہِ عشق میں واپسی کے راستے نہیں رہتے



‏راہِ عشق میں واپسی کے راستے نہیں رہتے

جو اس راہ میں بھٹک جائیں وہ کہیں کے نہیں رہتے


محبتوں میں دوریاں کوئی معنی نہیں رکھتیں

دل جو دل کے قریب ہوں تو فاصلے نہیں رہتے 


محبت خود ہی سکھا دیتی ہے راضی با رضا ہونا

جب عشق کامل ہو جائے تو پھر گلے نہیں رہتے 



No comments:

Post a Comment